ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کی شراوتی ندی میں ریت نکالنے کے دوران مزدور گر کر لاپتہ

ہوناور کی شراوتی ندی میں ریت نکالنے کے دوران مزدور گر کر لاپتہ

Sun, 02 May 2021 16:45:39    S.O. News Service

ہوناور:2؍ مئی (ایس اؤ نیوز) یوم ِ مزدور کے دن ہی ایک مزدور ریت نکالنےکے دوران اچانک توازن کھوکر شراوتی ندی میں گر کر لاپتہ ہونے کا واقعہ ماوین کوروا کے قریب پیش آیا ہے۔

ندی میں لاپتہ ہونے والے مزدور کی شناخت ماوین کوروا کے وشنو گوڈا (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سنیچر کی صبح 30-6بجے کے قریب وشنو گوڈا ، رما کانت امبیگا کی ملکیت والی جی پی ایس بوٹ کو لے کر ریت نکالنے چلا تو اسی دوران  اپنا توازن کھو کر اچانک ندی میں گرکر لاپتہ ہوگیا ۔

سی پی آئی شری دھر ایس آر کی قیادت میں مقامی ریت نکالنے والے مزدور اور پولس عملہ ندی  میں لاپتہ مزدور کی تلاش میں مصروف ہیں۔


Share: